نور مقدم کیس، ملزم ظاہر جعفر کو سزا نہ ملنے پر نور بخاری بھڑک اٴْٹھیں

ملزم اپنے ہر ایک جرم کا اعتراف کر رہا ہے پھر بھی اس کو سزا نہیں مل رہی،یہ ہمارے نظام کیلئے شرم کا مقام ہے، سابق اداکارہ

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 14:19

نور مقدم کیس، ملزم ظاہر جعفر کو سزا نہ ملنے پر نور بخاری بھڑک اٴْٹھیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کو اب تک سزا نہ ملنے پر سابق اداکارہ نور بخاری نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔انسٹاگرام پر نور بخاری نے خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اٴْنہوں نے پاکستان کے قانونی نظام پر شدید تنقید کی۔

(جاری ہے)

نور بخاری نے اپنی انسٹا سٹوری میں شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے نظام کیلئے شرم کا مقام ہے۔‘سابق اداکارہ نے کہا کہ ’یہ ملزم اپنے ہر ایک جٴْرم کا اعتراف کر رہا ہے اور پھر بھی اس کو سزا نہیں مل رہی‘۔اٴْن کا یہ پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جہاں صارفین بھی نور بخاری سے متفق نظر آرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :