چار بچوں سمیت اہلیہ کی گمشدگی سے متعلق اتحاد ٹائون کے رہائشی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 16:34

چار بچوں سمیت اہلیہ کی گمشدگی سے متعلق اتحاد ٹائون کے رہائشی نے سندھ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2021ء) چار بچوں سمیت اہلیہ کی گمشدگی سے متعلق اتحاد ٹائون کے رہائشی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوسندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں اتحاد ٹائون کا رہائشی محمد لطیف نے موقف اپنایا کہ میری اہلیہ بچوں سمیت تیس اکتوبر کو مارکیٹ گئی۔ تیس اکتوبر سے بچوں کا کچھ پتہ چلا، نہ ہی اہلیہ کا۔ پولیس بھی بیوی اور بچوں کا پتہ نہ لگا سکی۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بچوی، بچے بازیابی کا حکم دیا جائے۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز، انچارج سی ٹی ڈی کو فریق بنایا گیا ہے۔