مصر میں چھ ماہ سے مریض کے پیٹ میں موجود موبائل فون نکال لیا گیا

ْ آپریشن کے بعد مریض کی حالت مستحکم ہے اور اسے مطلوبہ دیکھ بھال فراہم کی جا رہی ہے،ڈاکٹرز

اتوار 17 اکتوبر 2021 12:15

مصر میں چھ ماہ سے مریض کے پیٹ میں موجود موبائل فون نکال لیا گیا
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) مصر میں اپنی نوعیت کے انوکھے واقعے میں ڈاکٹروں نے ایک مریض کے معدے سے موبائل فون نکال لیا۔ یہ فون مریض نے کئی ماہ قبل نگل لیا تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق قاہرہ کے جنوب میں اسوان یونیورسٹی ہسپتال میں ایک شہری کو لایا گیا جس کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت تھی۔معائنے سے معلوم ہوا کہ اس کے معدے اور آنتوں میں شدید انفیکشن پھیلا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

مریض کے پیٹ کے ایکسرے اور دیگر طبی ٹیسٹوں کے بعد ڈاکٹروں نے باور کرایا کہ ہنگامی طور پر مریض کے آپریشن کی ضرورت ہے تا کہ درد کا سبب بننے والی عجیب سی چیز کو معدے سے نکالا جا سکے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم اس عجیب سے چیز کو نکالنے میں کامیاب ہو گئی تاہم وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ یہ ایک موبائل فون تھا ۔یہ موبائل چھ ماہ تک مریض کے پیٹ میں رہا جس کے سبب مریض کے پیٹ میں کھانا پھنس گیا۔ڈاکٹرز نے بتایاکہ آپریشن کے بعد مریض کی حالت مستحکم ہے اور اسے مطلوبہ دیکھ بھال فراہم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :