یورپ میں توانائی کے بحران میں شدت کے خلاف انتباہ

یورپ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث توانائی کی شدید قلت کے امکانات بڑھ گئے، نکولاس شمٹ

اتوار 17 اکتوبر 2021 14:10

یورپ میں توانائی کے بحران میں شدت کے خلاف انتباہ
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) یورپی یونین کے روزگار اور سماجی حقوق کے کمشنر نکولاس شمٹ نے یورپ میں توانائی کے بحران میں اضافے کے خلاف خبردار کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ یورپ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث توانائی کی شدید قلت کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گفتگو میں نکولاس شمٹ نے کہا کہ پہلے ہی لاکھوں باشندے توانائی کے بحران کا شکار ہیں اور اب یورپی یونین میں ان متاثرین کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نکولاس شمٹ نے مزید کہا کہ یورپی کمیشن اس بلاک میں شامل تم رکن ممالک میں توانائی کے ذرائع کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کو محدود رکھنے میں مدد کر سکتا ہے تاہم بنیادی ذمہ داری قومی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :