حکومت کی مدت پوری کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا‘بھرپوراحتجاجی مہم شروع کررہے ہیں.مولانا فضل الرحمان
پیپلز پارٹی کو منانے کا کوئی ارادہ نہیں اور ان کی واپسی کا کوئی چانس نہیں ہے‘رابط کیا گیا تو باوقاراندازمیں جواب دیں گے.سربراہ پی ڈی ایم کی صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم پیر 18 اکتوبر 2021 11:09
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم پوری قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان مظاہروں، ریلیوں اور مارچ میں بھرپور شرکت کرے، خود اعتمادئی کے ساتھ میدان میں آئیںانہوں نے کہاکہ پاکستان کے کل قرض کا حجم اس حکومت کے آنے سے پہلے 25ہزار ارب تھا اور اس وقت 45 ہزار ارب ہو گیا ہے، یہ قوم کس طرح سے ادا کرے گی اور قوم کے بچے کس طرح سے اس کے متحمل ہوں گے. جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ نے کہا کہ تین سال قبل ملک کی سالانہ معاشی ترقی کا تخمینہ 5.8فیصد تھا اور اب ہم منفی میں جا رہے ہیں تو ایسے جعلی، نااہل، کرپٹ اور نالائق حکمرانوں کو قوم پر مزید مسلط ہونے کا کوئی حق نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ عوام اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ تلے دب گئے ہیں، حکومت نے چار ماہ میں آٹھویں بار پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کی ہیں اور 15 جون کے بعد پیٹرولیم مصنوعات 30.70روپے فی لیٹر مہنگی کردی گئی ہیں. انہوں نے کہا کہ حکومت ملک اور قوم کے مفادات کے بجائے آئی ایم ایف کے مفادات کی چوکیداری کررہی ہے، ہمیں غلام بن کر عالمی اداروں سے بات نہیں کرنی چاہیے بلکہ ایک آزاد قوم کی حیثیت سے عالمی اداروں سے بات کرنی چاہیے لیکن 25 کروڑ کی آبادی کے اس ملک کی قیادت غلامانہ ذہنیت کی ہے تو عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہم نے میدان میں نکلنے کا فیصلہ کیا ہے. مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے لیے چراگاہ بنا دیا ہے پی ڈی ایم پہلے بھی کہہ چکی ہے کہ سلیکٹڈ اور نااہل حکومت پوری طرح ناکام ہو چکی ہے یہ ایک کرپٹ ترین حکومت ہے اور عوام ضرور سوال کریں گے کہ یہ آخر قصور کس کا ہے. انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ضرورت اس بات کی پڑی کہ پی ڈی ایم ایک موثر اقدام کرے چنانچہ ہم فوری طور پر اگلے دو ہفتوں کے لیے پورے ملک میں مظاہروں کا اعلان کررہے ہیں اور 12 ربیع الاول کے بعد ملک بھر میں ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر مظاہرے کیے جائیں گے. انہوں نے کہا کہ جوں ہی ملک میں پہلا مرحلہ مکمل ہو گا تو پھر پی ڈی ایم ملک بھر میں اگلے مرحلے کا اعلان کرے گی اور اس طریقے سے ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف بھرپور تحریک شروع کی جائے گی. جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ نے کہا کہ 18 اکتوبر کو مسلم لیگ ہاﺅس اسلام آباد میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہو گا جس میں مہنگائی کے خلاف احتجاج ایجنڈے پر مختلف امور پر بھی گفتگو کی جائے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو منانے کا کوئی ارادہ نہیں اور ان کی واپسی کا کوئی چانس نہیں ہے البتہ اگر ان کی طرف سے کوئی رابطہ کیا گیا تو ہماری طرف سے بھی باوقار انداز میں جواب دیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیر اعظم نہیں ہیں اور موجودہ حالات میں حکومت کی جانب سے مدت پوری کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اگر وہ سویلین بالادستی کی بات کرتے ہیں تو میں ان کی دعوت قبول نہیں کروں گا.
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
-
بجلی کی اوور بلنگ پر 3 سال کی سزا کا بل منظور
-
عرب ممالک میں ذوالحجہ چاند7جون کو نظرآنے‘ یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو نے کا امکان
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
او آئی سی کو متحد ہو کر امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز کا مربوط جواب دینا چاہیئے، وزیرِ خارجہ
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.