خواتین کیلئے بالی ووڈ میں بڑی تبدیلی آئی ہے، ماہیما چوہدری

ماضی میں بالی ووڈ میں صرف کنواری لڑکیاں ہی کامیاب کیریئر بناسکتی تھیں ،اب شادی شد خواتین بھی کامیاب اداکارائیں ہیں، اداکارہ

پیر 18 اکتوبر 2021 18:40

خواتین کیلئے بالی ووڈ میں بڑی تبدیلی آئی ہے، ماہیما چوہدری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہیما چوہدری نے کہا ہے کہ ماضی میں بالی ووڈ میں صرف کنواری لڑکیاں ہی کامیاب کیریئر بناسکتی تھیں لیکن اب شادی شد خواتین بھی کامیاب اداکارائیں ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں ماہیما چوہدری نے کہا کہ ماضی میں شادی کرتے ہی خواتین اداکاراں کا کیریئر ختم ہو جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہے، یہ وقت کے ساتھ بالی ووڈ میں ایک مثبت تبدیلی آئی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ماضی میں اداکارائیں اپنے بچوں کو سامنے نہیں لاتی تھیں کہ اس سے ان کی عمر کا پتا چل جاتا تھا۔1997 میں ریلیز ہونے والی پردیس سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والی ماہیما چوہدری نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں اب خواتین کو عزت دی جاتی ہے اور برابر کا معاوضہ بھی ادا کیا جاتا ہے۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اب لوگ الگ الگ طرح کے کردار میں شادی شدہ اور بچوں والی خواتین فنکاروں کو قبول کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :