پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

محکمہ بلدیات پنجاب نے بلدیاتی اداروں اور ایڈمنسٹریٹرز کو دیئے گئے اختیارات کے تمام نوٹیفکیشن واپس لے لئے

پیر 18 اکتوبر 2021 20:48

پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ،محکمہ بلدیات پنجاب نے بلدیاتی اداروں اور ایڈمنسٹریٹرز کو دیئے گئے اختیارات کے تمام نوٹیفکیشن واپس لے لئے۔سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور سمیت پنجاب بھر میں بلدیاتی نمائندے اپنے عہدوں کا دوبارہ چارج سنبھالیں گے ۔aیڈ منسٹریٹرز کو دئیے گئے اختیارات سمیت تمام نوٹیفکیشن واپس ہو گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے اجراء سے میئر کو ایڈ منسٹریٹر کے اختیارات واپس مل گئے ہیں،کمشنر لاہور کے پاس ایڈ منسٹریٹر کا اختیار نہیں رہے گا،ڈپٹی کمشنر سے بھی ڈسٹرکٹ کونسل کی سربراہی کا اختیار واپس ہوگا۔بتایاگیا ہے کہ بلدیاتی اداروں کی مشروط بحالی ہوئی ہے،حتمی بحالی کا فیصلہ ریو یو پٹیشن سے مشروط کیا گیا ہے،ریو یو پٹیشن سے متعلق محکمہ بلدیات نے قانون میں ابہام پر وضاحت مانگ رکھی ہے ۔