دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 20 اکتوبر 2021 12:16

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 33700کیوسک اور اخرج 35000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد6100کیوسک اور اخراج6100کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد13300کیوسک اور اخراج12000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد13800کیوسک اور اخراج 6100کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد46600کیوسک اور اخراج 41600کیوسک،چشمہ آمد46400کیوسک اوراخراج 44000کیوسک، تونسہ آمد40600 کیوسک اور اخراج40200 کیوسک، پنجند آمد2500کیوسک، اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 53400کیوسک اور اخراج 42600کیوسک، سکھر آمد41600کیوسک اور اخراج 9400 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد9500کیوسک اور اخراج صفر کیوسک رہا۔

(جاری ہے)

تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1511.89 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.829 ملین ایکڑ فٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1179.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.142 ملین ایکڑ فٹ، چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح642.10 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.060 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔