Live Updates

کرپشن کی لوٹی ہوئی دولت سے لندن میں محلات بنانے والوں کے منہ ایسی باتیں اچھی نہیں لگتی، مریم نواز کا فرخ حبیب کو جواب

توشہ خانہ سے بی ایم ڈبلیو نواز شریف نے لی تھی اس کا حساب تو آج تک ملا نہیں،یہ توچور مچائے شورکے مترادف ہے، وزیر مملکت

بدھ 20 اکتوبر 2021 12:50

کرپشن کی لوٹی ہوئی دولت سے لندن میں محلات بنانے والوں کے منہ ایسی باتیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2021ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم صفدر کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ کرپشن کی لوٹی ہوئی دولت سے لندن میں محلات بنانے والوں کے منہ ایسی باتیں اچھی نہیں لگتی۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ کرپشن کی لوٹی ہوئی دولت سے لندن میں محلات بنانے والوں کے منہ ایسی باتیں اچھی نہیں لگتی۔ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ سے بی ایم ڈبلیو نواز شریف نے لی تھی اس کا حساب تو آج تک ملا نہیں،یہ توچور مچائے شورکے مترادف ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات