فیصل آباد: جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پرامن ماحول میں بھرپور مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبے سے منایا گیا
بدھ 20 اکتوبر 2021 20:17
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور جلوسوں کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امن و امان قائم رکھنے کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے سلسلے میں ان کی طرف سے بھر پور تعاون قابل ستائش ہے اور اتحاد و اتفاق کی یہ شاندار روایات آئندہ بھی قائم و دائم رکھی جائیں گی۔
انہوں نے دائمی اور پائیدار امن و سلامتی کیلئے علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ اسی طرح اپنے پیروکاروں میں صبرو تحمل،برداشت،پیار و محبت،باہمی احترام،اتحاد و اتفاق اور مذہبی رواداری کو مزید فروغ دینے کا سلسلہ جاری رکھیں تاکہ سماجی ترقی اور فلاحی معاشرے کے قیام میں کوئی رکاوٹ نہ رہے۔ضلعی انتظامیہ کے افسران نے ڈی سی آفس میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے عید میلاد النبیؐ کے جلوسوں کی سیکیورٹی کی مانیٹرنگ کے عمل کا معائنہ کیا۔عید میلاد النبیؐ کے مرکزی جلوس جامع مسجد سنی رضوی جھنگ بازار اور دربار شریف گجر پیر غلام محمد آباد سے برآمد ہوئے اور مختلف راستوں سے گزرتے ہوئے انہی مقامات پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئے۔ضلع بھر میں جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے ساڑھے تین ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار نے ڈیوٹی کی۔ مختلف علاقوں سے جشن عید میلاد النبیؐ کے جلوس مرکزی جلوسوں میں شامل ہوتے رہے جہاں شرکاء پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔جلوسوں کو سیکیورٹی اہلکاروں نے اپنے حصار میں لیا ہوا تھا جبکہ سول ڈیفنس،ریسکیو 1122 ۔اور محکمہ صحت کی موبائل میڈیکل سروسز کا بھی جلوسوں کے ہمراہ بندوبست موجود تھا۔ عید میلاد النبی کے موقع پر گلی کوچوں،بازاروں،شاہراؤں،چوکوں اور مساجد کو رنگ برنگی جھنڈیوں بینروں اور دیگر آرائشی اشیاء و لائٹس سے سجایا گیا تھا جبکہ رات کے وقت مساجد،نجی و سرکاری عمارتوں پر رنگ برنگی لائٹنگ خوبصورت منظر پیش کر رہی تھی۔قبل ازیں دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد خصوصی دعاؤں،ذکر الٰہی اور درود و سلام سے ہوا۔عاشقان رسولؐ سائیکلوں،موٹرسائیکلوں،کاروں،ٹرالیوں،اونٹ ریڑھیوں اور دیگر گاڑیوں کو روضہ رسولؐ اور خانہ کعبہ کے ماڈلز سے سجا کر کلمہ طیبہ اور درود سلام کا ورد کرتے جلوسوں میں شریک ہوئے اور جگہ جگہ لوگوں میں نیاز تقسیم کرنے کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔جشن عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ہسپتالوں،یتیم خانوں،دارالامان،ایس او ایس ویلج اور دیگر فلاحی اداروں میں کھانا اور پھل بھی تقسیم کیا گیا۔دریں اثناء ڈویژنل کمشنرزاہد حسین نے عید میلاد النبیؐ کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کو چیک کیا۔انہوں نے سیکیورٹی امور کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی سندھ کی زیرصدارت سیلاب میں تباہ اسکولوں کی بحالی پر اجلاس
-
پنجاب بھرمیں 1372ٹریفک حادثات میں 09افراد جاں بحق1488زخمی ہوئے، ریسکیو1122
-
اسپیکر قومی اسمبلی کا ایوان میں فوج اور عدلیہ کیخلاف تقاریر روکنے کا فیصلہ
-
وفاقی وزیرنجکاری عبدالعلیم خان کا شمالی و جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز میں بہادر سپوتوں کی شہادت پر خراج عقیدت
-
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی ہدایات پر عملدرآمد کے نتیجے میں ایم ٹیگ صارفین کی تعداد 92 فیصد سے زائد ہو گئی
-
ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت خصوصی ایپ بنانے پرغور
-
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے والد جاوید اقبال کی بازیابی کیلئے درخواست دائر
-
گورنر سندھ دو روزہ دورہ پر ترکیہ روانہ، صوبہ میں شعبہ آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے
-
دنیا کے نایاب ترین ممالیہ انڈس ڈولفن کی تعداد میں اضافہ انتہائی خوش آئند ہے، شیری رحمان
-
عارف والا ،دکان کی چھت پر سولر پلیٹ کی صفائی کرتے کرنٹ لگنے سے 26 سالہ الیکٹریشن جاں بحق ہوگیا
-
کراچی : صدر موبائل مارکیٹ میں 12 لاکھ کی ڈکیتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
-
کراچی سے چھ افراد لاپتا، شہریوں کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، سندھ ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.