پنجاب سیف سٹی اتھارٹی: سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ لگائی گئی بیک اپ بیٹریاں جواب دینے لگیں

بدھ 20 اکتوبر 2021 21:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2021ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے لگائے جانے والی سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ نصب کی جانے والی بیک اپ بیٹریاں جواب دینے لگی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بیٹریوں کی مدت پوری ہونے کی وجہ سے بیٹریاں کمزور پڑ گئی ہیں اور ان کا بیک اپ 50 فیصد کم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے شہر میں جرائم پر قابو پانے کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کے ساتھ جو بیک اپ بیٹریاں نصب کی گئی تھیں ان کی تعداد 15 ہزار بتائی گئی ہے۔

جو کمزور پڑنا شروع ہوگئی ہیں اس حوالے سے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کیمروں کی تنصیب کے سلسلے میں جس غیر ملکی کمپنی نے بیٹریاں لگائی تھیں اس کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں بیٹریوں کی تبدیلی شامل ہیں۔ تاہم پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور مذکورہ کمپنی کے درمیان معاہدے کی عدم بحالی کی وجہ سے اب تک بیٹریاں تبدیل نہ کی جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :