دوسرے وارم اپ میچ میں بھی پاکستان کی شاندار کارکردگی

فخر زمان کی دھواں دار نصف سینچری کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تگڑا ہدف دے دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 20 اکتوبر 2021 20:55

دوسرے وارم اپ میچ میں بھی پاکستان کی شاندار کارکردگی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اکتوبر2021ء) دوسرے وارم اپ میچ میں بھی پاکستان کی شاندار کارکردگی، فخر زمان کی دھواں دار نصف سینچری کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تگڑا ہدف دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی مہم کے باقاعدہ آغاز سے قبل دوسرے وارم اپ میچ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ دبئی کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے جا رہے وارم اپ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 186 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 52 رنز، آصف علی نے 32 جبکہ شعیب ملک نے 28 رنز بنائے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پیر کے روز پاکستان نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو بھی شکست دے دی تھی، جبکہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 24اکتوبر کو کھیلے گا ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق 24 اکتوبر کو پاکستان اوربھارت کے درمیان میچ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا ۔

26 اکتوبر کو پاکستان اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ۔ 29 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ افغانستان کی ٹیم سے ہوگا اورمیچ دبئی میں کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق 2 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ اے ٹو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ شیخ زید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں ہوگا ،7 نومبر کو پاکستان کا مقابلہ بی ون آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ بمقام شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم ہوگا۔