بابراعظم اور رضوان سٹرائیک ریٹ بہتر بنانے پر توجہ دیں: انضمام الحق

پاکستان اپنے ان دونوں کھلاڑیوں پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 21 اکتوبر 2021 11:51

بابراعظم اور رضوان سٹرائیک ریٹ بہتر بنانے پر توجہ دیں: انضمام الحق
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 اکتوبر 2021ء ) سابق کپتان انضمام الحق نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو سٹرائیک ریٹ بہتر بنانے کا مشورہ دے دیا۔ حال ہی میں انجیو پلاسٹی کروانے والے انضمام الحق نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ بابر اور رضوان گذشتہ 2 برس سے اچھا کھیل رہے ہیں مگر میں بدستور محسوس کرتا ہوں کہ انھیں اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر بنانا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ان دونوں کھلاڑیوں پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، اگر یہ دونوں پلیئرز اچھے سٹرائیک ریٹ سے رنز نہیں بنائیں گے تو باقی ٹیم کیلئے صورتحال کافی دشوار ہوجائے گی، انھیں اچھی ٹیموں کے خلاف ابتدائی 6 اوورز کا ایڈوانٹیج حاصل کرنا چاہیے۔ بابراعظم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف وارم اپ میچ میں 41 گیندوں پر 50 رنز بنائے جبکہ رضوان نے 17 گیندوں پر 13 رنز سکور کیے اور پاکستان نے 131 رنز کے ہدف کو 15.3 اوورز میں پورا کیا۔ انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان نے 4 اوورز پہلے ہی ہدف کا کامیاب تعاقب مکمل کیا لیکن اس کی بڑی وجہ فخر زمان کے 24 گیندوں پر 46 رنز تھے۔                                                                                                                      

متعلقہ عنوان :