جعلی اکاؤنٹس سکینڈل میں برآمد رقوم کی سرکاری خزانے میں واپسی جاری ہے، نیب اعلامیہ

جمعرات 21 اکتوبر 2021 14:05

جعلی اکاؤنٹس سکینڈل میں برآمد رقوم کی سرکاری خزانے میں واپسی    جاری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) نیب راولپنڈی کی جانب سے جعلی اکاؤنٹس سکینڈل میں برآمد رقوم کی سرکاری خزانے میں واپسی  کاعمل جاری ہے، نیب راولپنڈی نے 2 کروڑ 81 لاکھ سے زائد کی رقم سندھ حکومت کو واپس کردی،نیب راولپنڈی اب تک جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں مجموعی طور پر 35 ارب روپے سے زیادہ مالیت کی ریکوری کر چکا۔ جمعرات کو جاری کئے نیب اعلامیے کے مطابق ، نیب راولپنڈی نے 2 کروڑ 81 لاکھ سے زائد کی رقم سندھ حکومت کو واپس کردی۔

نیب راولپنڈی نے رقم پلی بارگین کی مد میں برآمد کی تھی۔رقم سندھ کے ایڈیشنل فنانس سیکرٹری کے حوالے کی گئی ۔  رقم سندھ ٹریکٹرز سبسڈی، سولر لائٹس اور پلاٹس غبن کیس میں ریکور کی گئی تھی ۔ 8 کروڑ سے زیادہ کی نقد رقم اس سے پہلے بھی سندھ حکومت اوو سندھ بنک کو واپس کی جا چکی۔

(جاری ہے)

20 ارب روپے سے زیادہ کی سٹیل مل اور سندھ حکومت کی زمین بھی ریکور ہو چکی۔

نیب راولپنڈی اب تک جعلی اکاؤنٹس سکینڈل میں مجموعی طور پر 35 ارب روپے سے زیادہ مالیت کی ریکوری کر چکا۔اعلامیے کے مطابق قومی احتساب بیورو جعلی بینک اکائونٹ سیکنڈل میں مزید 10انکوائریوں کی منظوری کے بعد تحقیقات کررہا ہے جن میں سندھ بینک  گول مارکیٹ برانچ کراچی میں جعلی بینک اکائونٹ سے متعلق پبلک آفس ہولڈر لیگل پرسن اور دیگر کے خلاف جعلی بینک کائونٹ کھولنے پر انکوائری ، سندھ بینک خیابان شہباز برانچ کراچی میں جعلی بینک اکائونٹ کھولنے پر پبلک آفس ہولڈر  لیگل پرسن اور دیگر کے خلاف جعلی بینک کائونٹ کھولنے پر انکوائری ،جعلی بینک اکائونٹ کیس میں یو بی ایل ، ایس ایم سی ، ایچ ایس برانچ کراچی میں جعلی اکائونٹ کھولنے پر پبلک آفس ہولڈر  لیگل پرسن اور دیگر کے خلاف  انکوائری ،عسکری کمرشل بینک لمیٹڈ ٹمبر مارکیٹ برانچ کراچی میں جعلی اکائونٹ کھولنے اور چلانے پر پبلک آفس ہولڈر  لیگل پرسن اور دیگر کے خلاف  انکوائری ،بینک الفلاح لمیٹڈ ٹمبر مارکیٹ برانچ کراچی میں جعلی بینک اکائونٹ کھولنے  اور فعال کرنے پر  پبلک آفس ہولڈر  لیگل پرسن اور دیگر کے خلاف  انکوائری  ،نیشنل بینک آف پاکستان آواری ٹاور برانچ کراچی میں جعلی بینک اکائونٹ کھولنے اور فعال کرنے پر  پبلک آفس ہولڈر  لیگل پرسن اور دیگر کے خلاف  انکوائری ،ایم سی بی بینک لمیٹڈ ہوٹل مہران برانچ کراچی میں جعلی بینک اکائونٹ کھولنے اور چلانے پر  پبلک آفس ہولڈر  لیگل پرسن اور دیگر کے خلاف  انکوائری اور اس کے علاوہ جعلی بینک اکائونٹ میں تین اور انکوائریاں شامل ہیں۔

  ڈائریکٹرجنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی نے کہاہے کہ نیب راولپنڈی  چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال  کی قیادت میں  میگا  کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے پرعزم ہے ، نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے ۔ انہوں نے نیب راولپنڈی کے  افسران کو ہدایت کی کہ انکوائریاں اور انویسٹی گیشن قانون کے مطابق نمٹائیں تاکہ بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے ۔