محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مؤثراقدامات کے باعث پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں واضح کمی ہوگئی‘عمران سکندر
شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں‘ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین فوری لگوائیں
جمعرات 21 اکتوبر 2021 14:55
(جاری ہے)
اب تک صوبہ بھر میں 417,148 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کراپنے گھروں کوواپس جاچکے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر میں کورونا کیایکٹو کیسز کی کل تعداد 8,426 ہو گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کورونا وائرس سے 1 موت رپورٹ ہوئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 8 افراداپنی جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ صوبہ بھر میں کوروناکے باعث اموات کی کل تعداد 12,873 ہو چکی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 15,002 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کیاب تک مجموعی طور پر 7,766,678 تشخیصی ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ عمران سکندر بلوچ نے کہاکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کوروناکے 94 جبکہ ملتان میں 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ راولپنڈی میں کوروناکے 10، فیصل آباد اور سرگودھا میں 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈیرہ غازی خان میں 5 جبکہ سیالکوٹ، اوکاڑہ میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسزکی مجموعی شرح 1.1 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ لاہور میں مثبت کیسزکی شرح 2.0فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔راولپنڈی میں کورونا وائرس کی 1.1 اور فیصل آباد میں 0.9 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ ملتان میں کوروناوائرس کی 2.2 اور گوجرانوالہ میں 0.1 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ہے۔ صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئرنے مزیدکہاکہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور پر ہجوم اجتماعات میں جانے سے مکمل گریز کریں - سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ تمام ویکسی نیشن مراکز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے۔ عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئی1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.