ویٹرنری یونیورسٹی کے تمام کیمپسز میںعشرہ شان رحمت اللعلمین(ﷺ) بھر پور انداز میں منا یا گیا

جمعرات 21 اکتوبر 2021 22:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2021ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے سینئر ٹیو ٹر آفس نے عید میلا د النبی(ﷺ)کے حوا لے سے لا ہور کیمپس سمیت تمام کیمپسزسیواس جھنگ ، سیواس نارووال اور پیرا انسٹی ٹیوٹ کروڑ لعل ایسن لیہ میں عشرہ شان رحمت اللعلمین(ﷺ) بھر پور انداز میں منا یا ۔جس میں طلبہ و طالبات کی جانب سے مضمون نو یسی، خطا طی، قرات اور تقریرکے مقا بلے پیش کیئے گئے ۔

ان مقا بلو ں میں ویٹر نری یونیورسٹی کے مختلف ڈیپا رٹمنٹس سے طلبہ نے بڑی تعداد میں حصہ لیا اوراپنی عمدہ پر فارمنس پیش کی اور ان کو انعاما ت سے نوا زہ گیا۔قبل ازیں ویٹر نری یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے حکومت پنجاب کے زیر اہتمام صوبا ئی اور ڈویثر نل سطح پر منعقدہ مختلف مقا بلو ں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

قرات کے مقا بلوں میں اُ ما مہ اشرف نے (صو با ئی لیول )پر پہلی اور حا فظ محمد شاکر نے (ڈویثر نل لیول) پر تیسری پوزیشن حا صل کی۔

تقریرکے مقا بلے میںعاصمہ صا بر نے (ڈویثر نل لیول) پرمنعقدہ مقابلے میں تیسری پوزیشن حا صل کی۔ وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹرنسیم احمد نے ان مقا بلو ں کے فا تحین طلبہ کو مبارکباد پیش کی نیز کہا کہ نصا بی سر گر میو ں کے ساتھ ساتھ غیر نصا بی سر گرمیا ں طلبہ کی شخصیت کو نکھا رنے کے حوا لے سے انتہا ئی مو ثر ہیں جبکہ پرنسپل آفیسر سٹو ڈنٹس افیئر پروفیسر ڈاکٹر کامران اشرف اور یواس سینئر ٹیو ٹر پروفیسر ڈاکٹرعلی رضا اعوان نے ان مقا بلو ں میں بھر پور انداز میں حصہ لینے پر طلبہ کی حو صلہ افزا ئی کی۔