روس، بارود کی فیکٹری میں آتشزدگی، 7 افراد ہلاک ،17 زخمی ، 9 افراد لاپتہ ہیں

جمعہ 22 اکتوبر 2021 13:11

روس، بارود کی  فیکٹری میں آتشزدگی،  7 افراد ہلاک ،17 زخمی  ،   9 افراد ..
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2021ء) روس میں بارود کی  فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 7 افراد ہلاک ،17 زخمی  اور  9 افراد لاپتہ  ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے  نے   وزارت  ایمرجنسی  کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کو  روس کے دارالحکومت ما سکو کے جنوب مغربی علاقے ریاضاں  میں  واقع  بارود کی  فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس سے 7 افراد ہلاک، 17 زخمی  اور9  افراد لاپتہ ہیں۔

آگ  ایف جی یو پی ’’ ایلاسٹک ‘‘ پلانٹ میں  بارودی ورکشاپ سے شروع ہوئی ، حکام نے بتایا کہ  امدادی کارروائیوں میں 170  اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ  آگ بھجانے کے  50  آلات کو استعمال میں لایا گیا ۔ وزارت کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے اردگرد  موجود  رہائشی آبادی کو   آگ سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :