
ترک صدر کی 10 مغربی سفرا کو بے دخل کرنے کی دھمکی
ْاپنی وزارت خارجہ کو بتایا ہے ہم ملک میں ان کی مزید میزبانی نہیں کر سکتے،ترک صدر کی گفتگو
جمعہ 22 اکتوبر 2021 16:38

(جاری ہے)
عثمان کافالا پر 2013 میں حکومت مخالف احتجاج اور 2016 میں ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔
مشترکہ بیان میں امریکا، جرمنی، کینیڈا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، ناروے اور سوئڈن نے کافالا کیس کے جلد اور انصاف پر مبنی حل کا مطالبہ کیا تھا۔ان ممالک کے سفرا کو منگل کو ترک وزارت خارجہ طلب کیا گیا تھا۔افریقہ کے دورے سے واپسی پر رجب طیب اردوان ترک رپورٹرز سے گفتگو کے دوران آگ بگولہ دکھائی دئیے۔ترکی کے نجی نشریاتی ادارے کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ کیا یہ آپ کا کام ہے کہ آپ ترکی کو سبق سیکھائیں آپ کون ہیں رجب طیب اردوان کے اس بیان کے بعد ترکی کے مغرب سے نئے تنازع کی لہر کے خدشات کے باعث ڈالر کے مقابلے میں ترک لیرا کی قدر میں تاریخی کمی ریکارڈ کی گئی۔عثمان کافالا نے گزشتہ ہفتے جیل سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں محسوس ہوتا ہے کہ رجب طیب اردوان اپنی دو دہائیوں کی حکمرانی کے خلاف مقامی اپوزیشن کو غیر ملکی سازش کا الزام دینے کے لیے انہیں مہرا بنارہے ہیں۔عثمان کافالا نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ میرے خیال میں مسلسل حراست کی ایک وجہ یہ ہے کہ حکومت اس افسانے کو زندہ رکھنا چاہتی ہے کہ 2013 میں کیے جانے والے غازی احتجاج، بین الاقوامی سازش کا حصہ تھے۔انہوں نے کہا کہ کیونکہ مجھ پر غیر ملکی طاقتوں کی اس مبینہ سازش کا حصہ ہونے کا الزام ہے، میری رہائی سے یہ افسانہ کمزور ہوجائے گا اور یہ حکومت نہیں چاہتی ہے۔عثمان کافالا کو 2020 میں غازی احتجاج کے الزامات سے بری کردیا گیا تھا لیکن انہیں گھر پہنچنے سے قبل ہی دوبارہ 2016 کی فوجی بغاوت میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔خطے کے سرفہرست انسانی حقوق کے نگراں یورپ کونسل کی جانب سے ترکی کو حتمی انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ عثمان کافالا کے تعطل کے شکار ٹرائل میں 2019 یورپی انسانی حقوق عدالت کے حکم کے مطابق عمل کیا جائے۔اگر ترکی حکم کی تکمیل میں ناکام ہوجاتا ہے تو 30 نومبر سے 2 دسمبر تک اسٹراسبرگ میں ہونے والے اجلاس میں انقرہ کے خلاف تادیبی کارروائی کے لیے ووٹ دیا جاسکتا ہے۔اس کارروائی کے نتیجے میں کونسل میں ترکی کا ووٹنگ کا حق اور رکنیت معطل ہوسکی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ کی دھمکی کا جواب، یورپی یونین 84 ارب ڈالر کے امریکی سامان پر اضافی ٹیکس لگانے کو تیار
-
بِٹ کوائن کی قیمت پہلی بار 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی
-
ٹرمپ کی روس سے تجارتی روابط رکھنے والے ممالک کو پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی
-
امریکی صدر کا نیٹو ممالک کے ذریعے یوکرین کو جدید ترین ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان
-
مغربی کنارے میں 30 ہزار فلسطینی جبری طور پر بے گھر ہیں،اقوام متحدہ
-
شہید 12 سائنسدانوں نے 100 سائنسدان بنائے، عباس عراقچی
-
تجارت جنگوں کے خاتمے کا بہترین ذریعہ ہے، ٹرمپ
-
امریکا، والد کا سر قلم کرکے یوٹیوب پر ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر بدبخت بیٹے کو عمر قید
-
سفارت کاری کا میدان کھلا ہے مگر جوابی کارروائی کے لیے بھی تیار ہیں، ایرانی صدر
-
آسٹریلیا میں ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا ، ہنگامی لینڈنگ کے دوران ایک شخص ہلاک
-
سعودی عرب، سولر اور ونڈ انرجی سیکٹرز میں 7 نئے منصوبوں کے لئے معاہدے
-
میٹا کا سپر انٹیلی جنس میں کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.