آریان کی گرفتاری: شاہ رخ اور اہلخانہ کا دیوالی نہ منانے کا فیصلہ

جمعہ 22 اکتوبر 2021 21:11

آریان کی گرفتاری: شاہ رخ اور اہلخانہ کا دیوالی نہ منانے کا فیصلہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2021ء) آریان خان کی منشیات کیس میں گرفتاری کے باعث شاہ رخ سمیت ان کے اہل خانہ نے دیوالی نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ روز شاہ رخ نے ممبئی کی سینٹرل جیل میں بیٹے آریان سے ملاقات کی جو آریان کی گرفتاری کیبعد سے اب تک ان کی بیٹے سے پہلی ملاقات تھی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق آریان کی رہائی نہ ہونے کے باعث شاہ رخ اور ان کے اہلخانہ نے اس سال دیوالی نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہیکہ شاہ رخ اگلے ماہ 2 نومبر کو اپنی سالگرہ بھی نہیں منائیں گے اور وہ اپنے مداحوں سے درخواست کریں گے کہ ان کی سالگرہ کے روز وہ اداکار کے گھر کے باہر جمع نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :