سوارا بھاسکر بھی نصرت فتح علی خان کی مداح

جن کے دل نفرتوں سے بھرے ہیں، وہ کبھی اس سرزمین کی خوبصورتی، ہماری مشترکہ تاریخ کے اثر کو نہیں سمجھ پائیں گے،بھارتی اداکارہ

جمعہ 22 اکتوبر 2021 22:50

سوارا بھاسکر بھی نصرت فتح علی خان کی مداح
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2021ء) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر نے شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کی یادگار ویڈیو شیئر کرکے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔سوارا بھاسکر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں موبائل فون میں لیجنڈری پاکستانی گلوکار نصرت فتح علی خان کا ایک گیت سنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں انتہا پسند بھارتیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ جن کے دل نفرتوں سے بھرے ہوئے ہیں، وہ کبھی اس سرزمین کی خوبصورتی، ہماری مشترکہ تاریخ کے اثر کو نہیں سمجھ پائیں گے۔انہوں نے مزید لکھا کہ نفرت کرنے والوں، یہ دیکھیں پاکستان کے سب سے بڑے لیجنڈری فنکار ہمارا گیت گا رہے ہیں اور یہی ہمارا خوبصورت ماضی ہے۔سوارا بھاسکر کے اس ٹوئٹ پر بھارتیوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔نصرت فتح علی خاں کی قوالیوں کے 125البمز ریلیز ہوئے اور نام گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔