شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن، پاک فوج کے 2 جوان شہید

میران شاہ کے علاقے میں ہوئی جھڑپ کے دوران ایک دہشت گرد بھی جہنم واصل، بھاری اسلحہ برآمد

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 اکتوبر 2021 20:54

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن، پاک فوج کے 2 جوان شہید
میران شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2021ء) شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا آپریشن، پاک فوج کے 2 جوان شہید۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کیساتھ شدید جھڑپ ہوئی۔ جھڑپ کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک کر دیا گیا، جبکہ پاک فوج کے 2 جوان نائیک خلیل اور سپاہی شاکر اللہ بھی جام شہادت نوش کر گئے۔ آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔