خواتين کو سياست ميں آنا چاہيے، انگيلا ميرکل

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 12:55

خواتين کو سياست ميں آنا چاہيے، انگيلا ميرکل
برلن۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2021ء) عنقريب اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والی جرمن چانسلر انگيلا ميرکل نے خواتين پر زور ديا ہے کہ وہ سياست ميں آئيں۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق  انہوں نے کہا کہ موجودہ دور ميں سياست کے ميدان ميں صرف مردوں کی فوقيت درست نہيں، عورتوں کو بھی آگے آنا چاہيے۔

(جاری ہے)

ميرکل کا يہ بيان جرمن اخبار ’زوڈ ڈوئچے سائٹنگ‘ ميں ہفتے کو شائع ہوا۔

انہوں نے يہ بھی کہا کہ عورتوں کو زيادہ پر اعتماد بنانے کی ضرورت ہے۔ قدامت پسند جرمن سياسی جماعت ’کرسچيئن ڈيموکريٹن يونين‘ سے وابستہ انگيلا ميرکل سولہ برس سے جرمن چانسلر ہيں۔ نئی حکومت کے قيام کے بعد وہ يہ عہدہ چھوڑدیں  گی ۔ ميرکل کو عالمی سطح پر اپنے وقت کی نماياں سياستدان کے طور پر ديکھا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :