Live Updates

پشاور کے 3تدریسی ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بتدریج کم ہو کر155ہو گئی

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 13:23

پشاور کے 3تدریسی ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بتدریج کم ہو کر155ہو ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2021ء) پشاور کے 3تدریسی ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعدادمیں بتدریج کمی آکر155ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا مریضوں کی تعداد73ہو گئی ہے جبکہ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کیلئے122بیڈزمختص ہیں، ہسپتال میں کل وینٹیلیٹرز کی تعداد68ہے اورکورونا وائرس کے مریضوں کیلئے38وینٹیلیٹرز مختص کئے گئے ہیں ، وینٹیلیٹرز پر20مریض زیرعلاج ہیں،کورونا وائرس کے8نئے مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا اور کورونا وائرس کے12مریضوں کو صحت یابی کے بعد ڈسچارج کر دیا گی ، ہسپتال میں کورونا وائرس سے 1 مریض موت کی تصدیق ہوئی۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا مریضوں کی تعداد52ہو گئی جبکہ ہسپتال میں کورونا کے مریضوں کیلئے122بیڈز مختص ہیں، 28وینٹی لیٹرز کورونا مریضوں کے لئے مختص ہیں،ہسپتال میں14مریض انتہائی نگہداشت بائی پیپ اور وینٹی لیٹرز پر ہیں اور اس وقت ایچ ڈی یو میں12مریض زیر علاج ہیں جبکہ کم مقدار آکسیجن پر26مریض زیر علاج ہیں جن کیلئے31بیڈز مختص ہیں،1مزید کورونا کے مریض ہسپتال میں داخل ہو چکے ہیں،گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہسپتال میں کسی مریض کی موت کی تصدیق نہیں ہوئی ہے،ہسپتال میں کورونا کے70بیڈز خالی ہیں۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں کوروناکے مریضوں کی تعداد30ہو گئی، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہسپتال میں1نئے کورونا کے مریض کوداخل کیا گیا جبکہ آئی سی یو میں7مریض وینٹیلیٹر پر ہیں۔
Live کرونا کی نئی قسم اومیکرون کا پھیلاو سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :