ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، سٹے بازوں نے بھارت کو فیورٹ قرار دیدیا

بھارت کی جیت کا بھاؤ 50 پیسے، پاکستان کی جیت کا بھاؤ 2 روپے مقرر، انفرادی سکور کیلئے بابراعظم اور کوہلی فیورٹ قرار

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 23 اکتوبر 2021 13:59

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، سٹے بازوں نے بھارت کو فیورٹ قرار دیدیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 اکتوبر 2021ء ) ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے لئے سٹے بازوں نے بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دے دیا ۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ اتوار کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ہورہا ہے، پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے اربوں کرکٹ شائقین جہاں اس اہم ترین ٹاکرے کا شدت سے انتظار کررہے ہیں وہیں سٹے باز بھی میدان میں آگئے ہیں۔

(جاری ہے)

سٹے بازوں نے روایتی حریفوں کے اس ٹاکرے میں پاکستان کے مقابلے میں بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا ہے، سٹے بازوں کی جانب سے بھارت کی جیت کا بھاؤ 50 پیسے جب کہ پاکستان کی جیت کا بھاؤ 2 روپے مقرر کیا ہے۔ انفرادی سکور کے لیے پاکستان کی جانب سے بابراعظم اور محمد رضوان جب کہ بھارت کے کے ایل راہول اور ویرات کوہلی فیورٹ قرار دیئے جارہے ہیں، اسی طرح بھارتی کھلاڑیوں کی وکٹیں اڑانے کے لیے پاکستانی بائولر عماد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی فیورٹ اور بھارت کے جسپریت بمراہ اور روی ایشون فیورٹ ہیں۔                                                                                                                                                                                                            

متعلقہ عنوان :