مداحوں اور میڈیا کے لیے پاک بھارت میچ بہت بڑا ہے، محمد کیف

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 15:49

مداحوں اور میڈیا کے لیے پاک بھارت میچ بہت بڑا ہے، محمد کیف
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2021ء) بھارت کے سابق کرکٹر محمد کیف نے کہا ہے کہ کرکٹ مداحوں اور میڈیا کے لیے پاک بھارت میچ بہت بڑا میچ ہے۔ایک بیان میں بھارتی کرکٹر محمد کیف نے کہا کہ ماضی میں پاک بھارت میچوں کے دوران زیادہ پریشر ہوا کرتا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی نہیں جیت پایا تھا۔خیال رہے کہ 2017ء کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز سے شکست دی تھی۔ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

متعلقہ عنوان :