آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں بریسٹ کینسر کی آگاہی سے متعلق سیمینار کا انعقاد

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 17:27

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں بریسٹ کینسر کی آگاہی سے متعلق سیمینار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اکتوبر2021ء) صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ آرٹس کونسل بنیادی طور پر فنون لطیفہ کا ادارہ ہے تاہم سوسائٹی کے ہر مکتب فکر کے طبقے کو یہاں سہولت مہیا کی جاتی ہے کہ وہ اپنے مسائل پر گفتگو کرے، آرٹس کونسل میڈیکل کی ہر آگائی مہم کی ہر ممکن تعاون اور سہولت کی فراہمی کے لیے تیار ہے کیوں کہ سوسائٹی کا ہر طبقہ باہمی منسلک ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرٹس کونسل کے حسینہ معین حال میں بریسٹ کینسر پر منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ برسٹ کینسر کے بارے میں آگاہی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے سول سوسائٹی کو اس کی بھر پور حمایت کرنی چاہیے،

انہوں نے کہا کہ یہ خطرے ناک بیماری ہے جس سے ایک عورت ہی نہیں اس کے ساتھ پورا خاندان متاثر ہوتا ہے کیوں کہ گھر اور خاندان عورت سے ہی آباد ہے،اس بیماری پر آگاہی، احتیاط اور وقت پر دریافت سے ہی قابو پایا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس بیماری کا علاج مہنگا ہے اس لیے سول سوسائٹی مخیر حضرات اور ڈونرز کو اس کے علاج کے لیے فنڈ قائم کرنا چاہئے آرٹس کونسل بھی اپنا حصہ ادا کرے گی، صدر آرٹس کونسل نے کہا کہ آرٹس کونسل آف پاکستان برسٹ کینسر آگاہی مہم کا حصہ ہے، آرٹس کونسل ہر مکتب فکر کو محترک ہونے کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کرتی اور ہر بیماری کی آگاہی مہم میں تعاون کرتی رہیں گے، اس موقع پر پنک ربن پاکستان کے بانی اور سی ای او عمر آفتاب،رکن سندھ اسمبلی رابعہ اظفرنظامی ، سینئر بریسٹ سرجن ڈاکٹر شائستہ خان، پروفیسر ڈاکٹر روفینہ سومرو،سینئر صحافی عافیہ سلام اور این ایف ای ایچ کی سیکریٹری جنرل رقیہ نعیم نے چھاتی کے کینسر کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔