کاروباری ہفتہ کے دوران سونافی اونس1973 ڈالر مہنگا ہوا

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 22:58

کاروباری ہفتہ کے دوران سونافی اونس1973 ڈالر مہنگا ہوا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اکتوبر2021ء) عالمی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 30ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1793ڈالر ہو گیا جس کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی بار ریکارڈ ترین سطح پر جا پہنچی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا7500روپے اور دس گرام سونا6430روپے مہنگا ہو گیا ۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مستحکم رہی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں1600روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ27ہزار200روپے اور دس گرام سونا1371روپے کے اضافے سے 1لاکھ9ہزار53روپے پر جا پہنچا۔#

متعلقہ عنوان :