امریکا،ورجینیا یونیورسٹی کے طلبا کی اسرائیلی بائیکاٹ کی قرارداد

ورجنیایونیورسٹی ایسے اسرائیلی تعلیمی اداروں کا بائیکاٹ کریں جو فلسطینیوں کے حقوق کو دبانے میں ملوث ہیں،مطالبہ

اتوار 24 اکتوبر 2021 14:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) امریکا کی ورجینیا ٹیک میں گریجویٹ سٹوڈنٹ کونسل نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں یونیورسٹی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ تمام اسرائیلی تعلیمی اداروں کا بائیکاٹ کریں جو اسرائیلی قبضے کو برقرار رکھنے میں شریک اور فلسطینیوں کے حقوق کو دبانے میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے فیصلے میں کونسل نے ان تمام اداروں اور کمپنیوں سے سرمایہ کاری واپس لینے کا مطالبہ کیا جواسرائیل سے فائدہ اٹھاتے ہیں یا صہیونی ریاست کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیل 1948 کے علاقوں میں فلسطینیوں کی منظم انداز میں نسل کشی کا مرتکب ہو ہے۔اس فیصلے نے امریکا میں اسرائیل نواز لابی کے اداروں کی طرف سے سخت ناراضی اور ردعمل سامنے آیا ۔قابل ذکر ہے کہ یہ قرارداد گذشتہ جمعرات کو گریجویٹ اور ٹیکنیکل پیشوں کے طلبا کی کونسل کے اجلاس کے دوران کیا گیا تھا اور جمعہ کو باضابطہ طور پر قرارداد منظور کی گئی۔

متعلقہ عنوان :