عدلیہ آئین پاکستان کی پاسداری کرتی رہے گی، چیف جسٹس آف پاکستان

پاکستان میں سب کو پوری مذہبی آزادی ہے جو آئین میں قائداعظم نے دی ، تمام اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور حقوق کی مکمل حفاظت کی جائے گی مندروں کے بارے میں بہت سے معاملات میرے سامنے آئے ہیں، ہندو برادری کی تمام زیر قبضہ املاک پر قبضے ختم کرائے جائیں گے، تقریب سے خطاب

اتوار 24 اکتوبر 2021 22:25

عدلیہ آئین پاکستان کی پاسداری کرتی رہے گی، چیف جسٹس آف پاکستان
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ آئین پاکستان کی پاسداری کرتی رہے گی، پاکستان میں سب کو پوری مذہبی آزادی ہے جو آئین نے قائد اعظم محمد علی جناح نے دی ہے، ہندوں عیسائیوں سمیت تمام اقلیتوں کی عبادت گاہوں اور حقوق کی مکمل حفاظت کی جائے گی۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد حیدرآباد سرکٹ ہاس کے احاطے میں واقع شیو مندر میں نوراتری کے میلے میں شرکت کے موقع پر ہندو برادری کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کہا کہ مندروں کے بارے میں بہت سے معاملات میرے سامنے آئے ہیں، ہندو برادری کی تمام زیر قبضہ املاک پر قبضے ختم کرائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین نے ہر مذہب کے لوگوں کی کے حقوق کی ضمانت دی ہے اس لئے آئین اور قانون کے تحت تمام اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہندو برادری کے بہت سے مقدمات عدالت میں آتے ہیں ہم پوری کوشش کرتے ہیں کہ ہندوں کے مسائل حل کئے جائیں، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ تمام مذہبی جماعتوں کی عبادت گاہوں کی حفاظت کو یقینی بنائے گی، انہوں نے کہا کہ ہٹڑی مندر بھونگ شریف مندر اور دیگر مذہبی مقامات کی سپریم کورٹ نے ہمیشہ حفاظت کی ہے انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ چلا ھے کہ اس مندر پر بھی کوئی تنازعہ ھے ھم اس کا ریکارڈ طلب کر کے جائزہ لیں گے انہوں نے نوراتری کی ہندو برادری کو مبا رک باد پیش کی، میلے میں امد پر مکھی بھگت کرم چند ،رمیش وانکوانی نے ان کا خیر مقدم کیا روائتی تحائف اور سوینئر پیش کئے۔