ایک اور ملک کا پاکستانیوں کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان

پاکستانی اب بغیر ویزے کے بیلا روس میں داخل ہو سکتے ہیں اور 30 دن قیام کر سکتے ہیں۔بیلا روس کی وزارت خارجہ کا اعلان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 25 اکتوبر 2021 16:02

ایک اور ملک کا پاکستانیوں کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان
بیلا رو س(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 اکتوبر 2021ء ) بیلا روس نے پاکستانیوں کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا۔92 نیوز میں شائع رپورٹ کے مطابق بیلا روس نے پاکستانیوں کے لیے ویزا فری انٹری کا اعلان کر دیا ہے۔بیلا روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے سرکاری بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ 76 ممالک کے لوگ اب بغیر ویزے کے بیلا روس میں داخل ہو سکتے ہیں اور 30 دن قیام کر سکتے ہیں۔

وہ افراد جو ویزا کے بغیر سفر کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کے پاس پاسپورٹ کم از کم 10ہزار یورو کی کوریج کے ساتھ میڈیکل انشورنس، اور قیام کے ہر دن کے لیے کم از کم دو بنیادی رقوم کے برابر اثاثے ہونے چاہیں۔76 ممالک میں پاکستان، بھارت، ایران،سعودی عرب، جرمنی، بحرین ، کویت، عمان ، انڈونیشیا ، آسٹریلیا ، کینیڈا، ڈنمارک ، سنگاپور، اٹلی اور یونان شامل ہیں۔بغیر ویزے کے سفر کرنے کے لئے زائرین کو منسک، بریسٹ بریٹگین، ویٹبسک ووسٹو چینی ،گومیل، گروڈنو اور موگلیو کے ہوائی اڈوں کے اندر اور باہر پرواز کرنا ہو گی۔