جہلم: جامعہ علوم أثریہ کی 38ویں سالانہ تقریب بخاری و جلسہ تقسیم اسناد 28اکتوبر کو ہوگا

پیر 25 اکتوبر 2021 21:57

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اکتوبر2021ء) جامعہ علوم أثریہ جہلم کی 38ویں سالانہ تقریب تکمیل صحیح بخاری شریف و جلسہ تقسیم اسناد و انعامات زیر صدارت رئیس الجامعہ حافظ عبدالحمید عامر 28اکتوبر بروز جمعرات بعد از نماز ظہر 01:15بجے سے شروع ہو کر رات گئے تک جاری رہے گا ۔ پروگرام کا آغاز نماز ظہر کے بعد جامعہ کے متخرجین اور فیض یافتگان کے اجلاس سے ہو گا۔

نماز عصر کے بعد 03:20 بجے بخاری شریف کی آخری حدیث پر جامعہ کے شیخ الحدیث مولانا سیف اللہ عبدالرحیم اثری درس ارشاد فرمائیں گے۔ 04:00بجے استاذ العلماء مولانا حافظ مسعود عالم شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ فیصل آباد کا بیان ہو گا۔ بعد از نماز عشاء جلسہ تقسیم اسناد و انعامات سے مولانا حافظ یوسف پسروری خطیب لاہور، مولانا عبداللہ نثار خطیب گوجرانوالہ، مولانا محمد حنیف ربانی خطیب کامونکی، مولانا محمد بنیامین عابد خطیب اوکاڑہ، مولانا نواز چیمہ خطیب لاہور اور مولانا عتیق الرحمن شاہ محمدی خطیب راولپنڈی خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جامعہ کے متخرجین کو اسناد بھی دی جائیں گی اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ 29اکتوبر کا خطبہ جمعہ جامعہ علوم اثریہ جہلم میں محقق عالم دین علامہ غلام مصطفیٰ ظہیر امن پوری ارشاد فرمائیں گے۔

متعلقہ عنوان :