چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس، بلدیاتی انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے و ہدایات
منگل 26 اکتوبر 2021 16:35
(جاری ہے)
اجلاس میں الیکشن کمیشن کو صوبہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے تحصیل اور ویلج /نیبر ہوڈ کونسلوں کے انتخابات کے انعقاد اور انتظام پر بریفنگ دی گئی ۔
الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسروں ،ریٹرننگ آفیسروں ، اسسٹنٹ ریٹرننگ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ الیکشن کی ضروری تربیت کے حوالے سے لیڈٹرینرز کی ٹرنینگ الیکشن اکیڈمی میں مکمل ہو چکی ہے جبکہ ریٹرننگ آفیسروں اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسروں کی ٹرنینگ 29اکتوبر 2021تک مکمل کر لی جائے گی۔الیکشن کے لئے انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ اور دیگر امور کی بروقت تکمیل کے لئے متعلقہ اداروں سے رابطہ ہے ۔ الیکشن کمیشن نے اب تک کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ صوبوں میں لوکل گورنمنٹس انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی وقانونی ذمہ داری ہے ۔الیکشن کمیشن نے صوبہ بلوچستان ، سندھ اور وفاقی دارالخلافہ اسلام آباد کے لوکل گورنمنٹس کے انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی الیکشن کمشنروں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ فوری طور پر چیف سیکرٹریز /متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں تاکہ صوبوں میں لوکل گورنمنٹس انتخابات کے لئے فوری حلقہ بندی کا کام شروع کیا جائے ۔ اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومتوں کی شنوائی کے بعد واضح احکامات جار ی کر چکا ہے ۔ الیکشن کمیشن کو آئندہ عام انتخابات 2023 کے لئے انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے کام پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ ایسے تمام اقدامات اٹھائے جائیں جس سے تمام اہل افراد کے ووٹوں کا اندراج یقینی بنایا جائے اور تمام فوت شدہ افرا کے ووٹوں کا اخراج کیا جائے ۔ مزید جو ووٹر اپنا ووٹ شناختی کارڈ کے مطابق مستقل یا عارضی پتہ پر ٹرانسفر کروانا چاہتے ہیں انکی بھی ہر ممکن معاونت کی جائے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.