بحرین میں تین سے11سال کی عمرکے بچوں کیلیے سائنوفارم کی ویکسین منظور

بدھ 27 اکتوبر 2021 13:41

بحرین میں تین سے11سال کی عمرکے بچوں کیلیے سائنوفارم کی ویکسین منظور
منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) بحرین نی27اکتوبرسی3 سی11سال کی عمرتک بچوں کو چینی کمپنی سائنوفارم کی کووِڈ19 کی ویکسین لگانے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

بحرین نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قومی ٹیم نے اس عمرکے گروپ کو ویکسی نیشن کمیٹی کی جانب سے اس سلسلے میں جاری کردہ تمام طبی سفارشات کا مطالعہ کرنے کے بعد ویکسین لگانے کی اجازت دی ہے تاکہ وائرس کے خلاف قوتِ مدافعت حاصل کرکے ان کی صحت وسلامتی کومحفوظ بنایاجاسکے۔

قومی طبی ٹیم نے عمرکے اس گروپ کو ویکسین لگانے کی اہمیت پربھی زوردیا تاکہ وہ اوران کیاہل خانہ اور معاشرے کی حفاظت کی جاسکے۔بالخصوص انفیکشن کی صورت میں بچوں میں وائرس کی انکیوبیشن کی طویل مدت سے بچا جاسکے۔اپنے زیرکفالت بچوں کو ویکسین لگوانے کے خواہاں افراد وزارت صحت کی ویب سائٹ healthalert .gov.bh کے ذریعے ناموں کا اندراج کرسکتے ہیں یا وقف موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے بھی اپنا اندراج کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :