احتساب عدالت میں جعلی اکاونٹس کے پنک ریذیڈنسی ریفرنس پر سماعت 8نومبر تک ملتوی

بدھ 27 اکتوبر 2021 16:05

احتساب عدالت میں جعلی اکاونٹس کے پنک ریذیڈنسی ریفرنس پر سماعت 8نومبر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) احتساب عدالت میں جعلی اکاونٹس کے پنک ریذیڈنسی ریفرنس پر سماعت 8نومبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی ،نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،سیکیورٹی وجوہات کے باعث جیل سے ملزمان کو عدالت پیش نہ کیا جاسکا ،احتساب عدالت نے سماعت مزید کارووائی کیلئے 8نومبر تک ملتوی کر دی ،شریک ملزمان کے وکلا نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2021کے بعد کیس کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھا رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :