سونے کی قیمت میں7ہزار روپے کی کمی ریکارڈ

ملکی صرافہ مارکیٹوںمیں ایک تولہ سونا7800روپے سستا ہو گیا

بدھ 27 اکتوبر 2021 23:30

سونے کی قیمت میں7ہزار روپے کی کمی ریکارڈ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2021ء) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں صرف ایک دن میں سونے کی قیمت میں7ہزار روپے کی کمی ریکارڈ گئی ہے ۔بلندیوں کے ریکارڈ بنانے کے بعد بدھ کو سونے کی قیمت میں نمایاں کمی کا رجحان رہا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوںمیں ایک تولہ سونا7800روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میںسونے کی قیمت کم ہو کر 1لاکھ24ہزار200روپے ہو گئی اسی طرح 6687روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ6ہزار 481روپے ہو گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں15ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 1789ڈالر ہو گیا

متعلقہ عنوان :