
سعودیہ ؛ چھٹی پر پاکستان گئے کارکنوں کے ’ہروب‘ سے متعلق سوالات کی وضاحت آگئی
خروج وعودہ پر اپنے ملک جانے والے غیر ملکی کارکنان کا ہروب فائل نہیں ہو سکتا کیوں کہ ہروب کا مطلب ہے آجر کے پاس سے فرار ہونا جب کہ چھٹی پر گئے ہوئے کارکن آجر کی مرضی سے خروج وعودہ پر جاتے ہیں
ساجد علی
جمعرات 28 اکتوبر 2021
10:55

(جاری ہے)
جوازات کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خروج وعودہ ویزا کارکن نہیں بلکہ آجر کے ابشر یا مقیم پورٹل سے لگایا جاتا ہے اس لیے خروج وعودہ پر جانے والوں کو ہروب کی کیٹیگری میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔
اسی طرح خروج وعودہ قانون کی خلاف ورزی کے بعد نئے ویزے پر سعودیہ آنے کے حوالے سے وضاحت جاری کردی گئی ، سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے ٹوئٹر پر ایک شخص نے دریافت کیا کہ 2 برس قبل خروج و عودہ ویزے پر سعودی عرب سے جانے والا کارکن کیا نئے ویزے پر مملکت آ سکتا ہے؟ اس کے جواب میں جوازات کی جانب سے کہا گیا کہ ایسے تارکین وطن جو خروج و عودہ پر جا کر وقت مقررہ پر واپس نہیں آتے انہیں ’خرج ولم یعُد‘ کی کیٹگری میں شامل کر دیا جاتا ہے ، ’خرج ولم یعد‘ کی اصطلاح ان تارکین وطن کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو خروج و عودہ ویزے پر جا کر واپس نہیں آتے۔ معلوم ہوا ہے کہ ایسے تارکین وطن جو خروج و عودہ قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں ان پر مملکت آنے کے لیے 3 برس کی پابندی عائد کی جاتی ہے ، ایسے افراد کے لیے ممنوعہ مدت کے دوران دوبارہ مملکت آنے کی ایک ہی صورت ہے کہ ان کے سابق کفیل یعنی سپانسر ان کے لیے نیا ویزہ جاری کریں بصورت دیگر ایسے افراد دوسرے ورک ویزے پر تین برس کی مقرر کردہ ممنوعہ مدت ختم ہونے کے بعد ہی آ سکتے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایئرانڈیا طیارہ حادثے کی وجوہات سامنے آگئیں، ابتدائی رپورٹ جاری
-
ایران، لڑکی سے زیادتی اور قتل کرنے والے شخص کو سرِعام پھانسی دے دی گئی
-
دبئی ایئرپورٹ پر معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کی گرفتاری
-
پلاسٹک کے فضلے سے پیراسیٹامول تیار کی جاسکتی ہے، نئی تحقیق
-
افغان ٹیکسی ڈرائیوروں نے گرمی سے بچنے کیلئے انوکھا حل نکال لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا طوفان سے متاثرہ ٹیکساس کا ایک ہفتے بعد دورہ
-
برطانیہ، امام جلال الدین قتل کیس میں پولیس کی سنگین غلطی کاانکشاف
-
غزہ میں پانچ فوجیوں کی ہلاکت پر اظہار مسرت کرنے والا اسرائیلی صحافی گرفتار
-
غسل کیلئے خانہ کعبہ کی سیڑھی مقدس ترین جگہ کے لیے احتیاط کی علامت
-
قطر میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملے میں جیو ڈیسک گنبد نشانہ بنا،سیٹلائٹ تصاویر
-
تیسری میڈ اِن سعودیہ نمائش کا انعقاد دسمبر میں ریاض میں ہو گا
-
امریکہ یوکرین کے لیے اپنے نیٹو اتحادیوں کو ہتھیار فروخت کرے گا، ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.