نیشنل پارٹی کی چھٹی قومی کانگریس29 تا31 اکتوبر منعقد ہوگی،محمد اسحاق بلوچ

جمعرات 28 اکتوبر 2021 14:20

کوئٹہ۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2021ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکر ٹری اطلاعات ڈاکڑ اسحاق بلوچ نے کہا  ہے کہ ان کی جماعت  کی چھٹی قومی کانگریس 29  تا 31 اکتوبر بیاد میر حاصل خان بزنجو تاریخ ساز ہوگی ،یہ ایونٹ  ایسے وقت  منعقد ہو رہا ہے  جب خطے میں تبدیلیاں رونما ہورہی  ہیں جن کے سیاسی، معاشی اور سماجی اثرات پورے پاکستان  بالخصوص بلوچستان پر ہوں گے۔

(جاری ہے)

اپنے  بیان  میں ڈاکٹر محمد اسحاق بلوچ نے کہا کہ گانگریس میں پورے ملک اور بیرون ملک سے  شریک مندوبین حالات حاضرہ اور نیشنل پارٹی کی حکمت عملی پر سیر حاصل بحث کرینگے اور میر کا روان میر غوث بخش بزنجو کے فلسفے اور نیشنل پارٹی کے پروگرام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مربوط اور جامع  حکمت عملی بنائیں گے۔