ربیع الاول کے بابرکت مہینہ میں بچوں کو 40نمازیں باجماعت تکبیر اولیٰ سے ادا کرنے پر 59سائیکل گفٹ کئے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 28 اکتوبر 2021 17:46

ربیع الاول کے بابرکت مہینہ میں بچوں کو 40نمازیں باجماعت تکبیر اولیٰ ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر2021ء) ربیع الاول کے بابرکت مہینہ میں بچوں کو 40نمازیں باجماعت تکبیر اولیٰ سے ادا کرنے پر 59سائیکل گفٹ کئے گئے ۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے علاقہ ستیانہ روڈ ٹیک ٹائون کی مرکزی جامع مسجد میں منعقدہ تقریب میں 16سال سے کم عمر بچوں نے 40نماز تکبیر اولیٰ کے ساتھ
ادا کر کے انعام حاصل کرنے کی پُر وقار تقریب معروف مذہبی سکالر مفتی ڈاکٹر محمد شعیب امین کی سرپرستی میں منعقد کی گئی جس میں بچوں کے والدین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور انھوں نے ایسی اسلام کی طرف راغب کرنے والی تقریبات کو بچوں میں شعور اُجاگر کرنے کے سراہتے ہوئے
خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی تقریبات کا اہتمام اگر حکومتی سطح پر کی جائے تو بچوں کو دین سے آگاہی میں کافی رہنمائی ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :