حکومتی ایم این اے کی جسٹس فائز عیسی سے بدتمیزی کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 28 اکتوبر 2021 20:56

حکومتی ایم این اے کی جسٹس فائز عیسی سے بدتمیزی کیخلاف مذمتی قرارداد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2021ء) حکومتی ایم این اے کی جسٹس فائز عیسی سے بدتمیزی کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ(ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردادکے متن میں کہاگیا ہے کہ اکرم چیمہ کی جانب سپریم کورٹ کے معزز جج جسٹس قاضی فائز عیسی سے بدتمیزی کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔جسٹس فائز عیسی کو باقاعدہ ٹارگٹ کرکے انکی تضحیک کی گئی ہے۔یہ ایوان سپیکر قومی اسمبلی کے رویے پر بھی گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ قراراد میںمیںمطالبہ کیاگیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا چیف جسٹس ازخود نوٹس لیں۔