ریاست کے خلاف کسی صورت مسلح احتجاج نہیں ہونا چاہیے،قمر زمان کائرہ

بدقسمتی ہے حکومت نے پہلے لبیک والوں سے معاہدے کئے پھر بعد میں ان معاہدوں سے مکر گئے،رہنما پاکستان پیپلزپارٹی مذہب کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے معاملہ خراب ہوتا ہے،اپوزیشن اکٹھی ہو تو حکومت کا خاتمہ ممکن ہے ،میڈیا سے بات چیت

جمعرات 28 اکتوبر 2021 23:08

ریاست کے خلاف کسی صورت مسلح احتجاج نہیں ہونا چاہیے،قمر زمان کائرہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف کسی صورت مسلح احتجاج نہیں ہونا چاہیے ۔بدقسمتی ہے حکومت نے پہلے لبیک والوں سے معاہدے کئے پھر بعد میں ان معاہدوں سے مکر گئے ۔سب اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوں توحکومت کاخاتمہ ممکن ہے۔وہ جمعرات کو کراچی پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مذہب کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے معاملہ خراب ہوتا ہے۔مذہبی معاملات میں حکومتیں ڈری ہوئی ہوتی ہے۔پر امن احتجاج سب کا حق ہے لیکن ریاست کے خلاف مسلح احتجاج نہیں ہونا چاہئے۔۔بدقسمتی ہے حکومت نے پہلے لبیک والوں سے معاہدے کئے پھر بعد میں ان معاہدوں سے مکر گئے۔

(جاری ہے)

حکومت نے نالائقی سے معاملات ہینڈل کئے جس کی وجہ سے حالات خراب ہوئے۔

انہوںنے کہا کہ ملک میں سیاسی جماعتیں کمزورہیں۔بلوچستان میں سیاست کی لڑائی نہیں ہے۔مفادات کے گرد سیاست ہورہی ہے۔مختلف ادوارمیں ہم مختلف پیج پرہوتے ہوئے ایک پیج پربتاتے رہے ہیں۔ہم سب کوحکومت کے ساتھ ایک پیج پرہوناچاہیئے۔ایک پیج آئین پاکستان ہے۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے پی ڈی ایم بنایاتھاوہ اب فوت ہوگیاہے۔اس کی کوئی باڈی نہیں بنی تھی۔پی ڈی ایم حکومت کے خاتمے کے لئے بنائی گئی تھی۔پیپلزپارٹی پربھونڈے الزامات لگائے گئے۔ہمیں بی این پی سے تین ووٹ لینے کاالزم لگایا گیا۔ہم سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکے اہل تھے۔انہوںنے کہا کہ سب اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوں توحکومت کاخاتمہ ممکن ہے