موجودہ وفاقی حکومت یحییٰ خان کی ثانی حکومت ہی:صغیر احمد قریشی

پیپلز پارٹی ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف آج جمعہ کے روز پورے سندھ میں احتجاجی مظاہرے کرے گی : معاون خصوصی وزیراعلیٰ سندھ

جمعرات 28 اکتوبر 2021 23:52

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی حیدر آباد کے صدر اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی صغیر احمد قریشی نے کہا ہے کہ انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت یحییٰ خان کی ثانی حکومت ہے جس نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ پیپلز پارٹی ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف آج جمعہ کے روز پورے سندھ میں احتجاجی مظاہرے کرے گی ۔

وہ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کررہے تھے۔ ان کے ہمراہ پاشا قاضی، احسان ابڑو، برکت ببر، مشتاق کلہوڑو، رجب خاصخیلی او ردیگر بھی موجو دتھے۔ صغیر احمد قریشی نے کہا کہ حیدر آبادشہر اور لطیف آباد سے تعلق رکھنے والے ایم کیو ایم پاکستان کے سیکٹر انچارجز اور دیگرمقامی ذمہ داران سمیت سابق یو سی چیئرمین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی جمہوری پارٹی ہے جس نے ہمیشہ عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شمولیت اختیار کرنے والے کارکنان نے اپنے مسائل حل نہ ہونے پر دلبرداشتہ ہونے کے بعد اپنی جماعت کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور ہم بھی انہیں مایوس نہیں کریں گے اور ان کے علاقوں میں خود جا کر ان کے دیرینہ مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔ صغیر احمد قریشی نے کہا کہ حیدر آباد میں جلد ہی کروڑوں روپے کے ترقیاتی کام شروع کرنے جا رہے ہیں جبکہ سندھ حکومت سے حیدر آباد شہر اور لطیف آباد کے لئے علیحدہ علیحدہ ترقیاتی اسکیمیں لینگے