کراچی میں ٹریفک کے نظام کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے ‘ماریہ واسطی

معیشت کا حب ہونے کے باوجود کراچی میں وہ سہولتیںنہیں جو اس کی ضرورت ہیں

ہفتہ 30 اکتوبر 2021 14:15

کراچی میں ٹریفک کے نظام کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے ‘ماریہ واسطی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اکتوبر2021ء) ناموراداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹریفک کے نظام کی صورتحال انتہائی ابتر ہو چکی ہے ، کراچی پاکستان کی معیشت کا حب ہے لیکن یہاں وہ سہولتیںمیسر نہیں جو اس کی ضرورت ہے ۔ ایک انٹرو یو میں انہوںنے کہا کہ کراچی میں ٹریفک کا نظام انتہائی خراب ہوچکاہے اور لوگوںکیلئے ذہنی اذیت کا باعث ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کوچاہیے کہ جن شاہراہوں پر غیر معمولی رش ہوتا ہے وہاں پر مرحلہ وارمزید اوورہیڈ برجزاورانڈر پاسزکی تعمیر کے منصوبے شروع کرے تاکہ آنے والے سالوںمیں عوام کو ٹریفک کے مسائل سے چھٹکارامل سکے۔ ماریہ واسطی نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ اپنے شہر کو صاف ستھرا کرنے کے لئے سب کچھ حکومت اوراداروں پر چھوڑ دینے کی بجائے خود بھی کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :