اپنا قیمتی خون دیکر کسی کی جان بچانا بہت بڑی نیکی ہے،اعجاز عالم آ گسٹین

پیر 1 نومبر 2021 19:14

لاہور۔1نومبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔  یکم نومبر2021ء) :صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آ گسٹین نے یونیورسٹی آف لاہور میں خون کے عطیات کے کیمپ کا افتتاح کردیا۔ ایک روزہ کیمپ کا انعقاد لاہور بلڈ ڈونیشن سوسائٹی نے سندس فانڈیشن کے باہمی اشتراک سے کیاگیا۔کیمپ میں ایک ہزار کے لگ بھگ نوجوان طلبا نے خون کا عطیہ دیا، خون کا عطیہ تھیلیسیمیا اور ہیمو فیلیا میں مبتلا بچوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سندس فانڈیشن خالد عباس ڈار، پروٹیکٹر ڈاکٹر شاہد ملک،پرنسپل ڈاکٹر مہوش،وائس پرنسپل ڈاکٹر رضوان اشرف اور ڈاکٹر عمران جاوید بھی موجود تھے۔کیمپ میں نوجوانوں نے دل کھول کر خون کے عطیات دئیے جبکہ صوبائی وزیر نے عطیہ دینے والوں کا حوصلہ بڑھایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر اعجاز عالم کا کہنا تھا کہ اپنا قیمتی خون دیکر کسی کی جان بچانا بہت بڑی نیکی ہے،جبکہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہے کہ نوجوان نسل اس طرح کے نیکی سے بھرپور کاموں میں حصہ لے رہی ہے۔

اعجاز عالم نے کہا کہ منو بھا ئی کے بعد خالد عباس ڈار بچوں کا سہارا بنے ہوئے ہیں اور ان کے نیکی کے سفر کو مزید آ گے بٹھاکر دکھی انسانیت کی خدمت کی بہترین مثال قائم کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے یونیورسٹی آف لاہور میں بلڈ سوسائٹی کے ممبران کو تعریفی سر  ٹیفکیٹ بھی پیش کیے۔

متعلقہ عنوان :