ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں سرکاری محکموں میں بھتہ خور چیک پوسٹوں پر رسہ کشی کی جنگ چھڑ گئی

اتوار 7 نومبر 2021 13:35

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2021ء) ضلع جنوبی وزیرستان وانا میں سرکاری محکموں میں بھتہ خور چیک پوسٹوں پر رسہ کشی کی جنگ چھڑ گئی ،نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او کے انے سے پولیس فورس کی اختیارات میں 50 فیصد کمی کی گئی ہیں جس کی پاداش میں مقامی ضلعی انتظامیہ ، محکمہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے تحصیل برمل کے بعض علاقوں میں پولیس چیک پوسٹوں پر قبضے کرلیے گئے خمرانگ چیک پوسٹ پر فارسٹ کے سائن بورڈ اویزہ کردیئے جس پر پولیس فورس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ چیک پوسٹوں پر کافی لاگت ائی ہیں کیونکہ ہمارے اجازت کے بغیر کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی خلاف ورزی کرنے پر کاروائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

اس بھتہ خور جنگ کے دوران علاقہ میں غیریقینی صورتحال نے جنم لیا ہیں اور ساتھ ساتھ کارباری سرگرمیاں ماند پڑھ گئی ہیں علاقہ مکین نے وزیراعظم عمران سے فوری اقدامات اٹھانے کا اظہار کیا ۔