’ناٹ اے گڈ فیلنگ‘، کوہلی کی گھر واپسی کی ٹویٹ وائرل

’ورلڈ کپ تو نہیں ملا مگر چائے کا کپ حاضر ہے‘:وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 7 نومبر 2021 18:52

’ناٹ اے گڈ فیلنگ‘، کوہلی کی گھر واپسی کی ٹویٹ وائرل
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 7 نومبر 2021ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی گھر واپس لوٹ جانے والی پرانی ٹویٹ وائرل ہوگئی۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں گروپ 2 کے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اس میچ میں افغانستان کی فتح کے بعد بھارت بھی ایونٹ سے باہر ہوگیا۔ بھارت کے ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ’کل واپس‘ لوٹ جانے والی پرانی ٹویٹ وائرل ہوگئی۔

(جاری ہے)

ویرات کوہلی نے 20 مارچ 2012ء کو گھر واپسی کی ٹویٹ کی تھی جس پر اب کرکٹ فینز کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔ ویرات نے لکھا کہ ’کل گھر جا رہا ہوں، اچھا نہیں لگ رہا‘۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے بھی اس ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ورلڈ کپ تو نہیں ملا مگر چائے کا کپ حاضر ہے‘۔