سابق وزیراعلیٰ ارباب غلا م رحیم کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ،سندھ کے عوامی مسائل سمیت سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

پیر 15 نومبر 2021 13:47

سابق وزیراعلیٰ ارباب غلا م رحیم کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ،سندھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2021ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی و سابق وزیراعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے وزارتِ خارجہ میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں دوران ملاقات سندھ کے عوامی مسائل سمیت سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سندھ میں پارٹی کو مستحکم بنانے کیلئے، ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کی عملی کاوشوں کو سراہتے ہوئے، سندھ میں حالیہ کامیاب جلسوں کے انعقاد پر انہیں مبارکباد دی۔