Live Updates

وزیراعظم نے ملکی صورتحال اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر سنیئروزراءکا اجلاس طلب کرلیا

حکمران جماعت کے ترجمانوں کی بھی طلبی‘ مہنگائی سے متعلق حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 15 نومبر 2021 14:16

وزیراعظم نے ملکی صورتحال اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر سنیئروزراءکا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 نومبر ۔2021 ) وزیراعظم عمران خان نے ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے معاملے پرسینئر وزرا کا اجلاس طلب کرلیا ہے. نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اجلاس وزیراعظم ہاﺅس میں ہوگا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، اسد عمر اور فواد چوہدری سمیت دیگر وزرا شرکت کریں گے.

وزیراعظم نے سینئر وزراءاور کو مشاورت کے لئے وزیراعظم ہاﺅس بلایا ہے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کے متعلق حتمی فیصلہ بھی کیا جائے گا.

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کا اجلاس شام4 بجے بلایا ہے اطلاعات ہیں کہ اجلاس میں ترجمانوں کو مہنگائی سے متعلق حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی الیکٹرانک ووٹنگ مشین اورانتخابی اصلاحات پراتحادیوں کے تحفظات دورکرنے کی ہدایت بھی کی جائے گی.

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا وزیراعظم ترجمانوں کوانتخابی اصلاحات پرحکومتی موقف موثر اندازسے پیش کر نے کی ہدایت کریں گے.                                                                                                                           
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات