فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹراینڈ ایمرجنگ سائنسز پشاورکا66واں سالانہ کانو وکیشن

منگل 16 نومبر 2021 23:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2021ء) فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹراینڈ ایمرجنگ سائنسز پشاورکا66واں سالانہ کانو وکیشن گذشتہ روزپشاور کیمپس انڈسٹری اسٹیٹ حیات آباد میں منعقد ہوا۔پروقارتقریب کے مہمان خصوصی ریکٹر ڈاکٹر آفتاب احمد معروف تھے جبکہ اس موقع پر گیسٹ آف انر جسٹس میاں اجمل خان تھے۔سالانہ کانوکیشن کے موقع پرفاسٹ نیشنل یونیورسٹی پشاور کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمر عثمان خان نے استقبالیہ پیش کیا۔

کانوکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریکٹر ڈاکٹر آفتاب احمد معروف نے کہاکہ ڈگری لینے کے بعدآپ طلباء وطالبات اوران کے والدین کویقینابے انتہاء خوشی ومسر ت ملی ہے تعلیم کامقصداچھاانسان اورمعاشرے کے لئے کارآمد بننا ہے امیدکرتاہوںکہ ا پ اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کارلاکرملک وقوم کی خدمت کریںگے انہوںنے بتایاکہ فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹراینڈایمرجنگ سائنسزکے ا ب تک گرایجویٹ کی تعداد26ہزارسے زائد ہے جبکہ پی ایچ ڈی کرنے والے طلباء وطالبات کی تعداد125جبکہ پشاورکیمپس سے پانچ طلباء فارغ التحصیل ہوچکے ہیںپاکستان کے علاوہ امریکہ کے کئی شہروں میں کام کررہی ہیں تقریب سے مہمان خصوصی ریکٹر ڈاکٹر آفتاب احمد معروف اورڈائریکٹرڈاکٹر عمر عثمان خان فاسٹ نیشنل یونیورسٹی شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے لیے یہ کافی نہیںکہ طلباء وطالبات ڈگری لینے کے بعد ایک پرائیویٹ کمنپی میںجاب کی بجائے اپنے بہترمستقبل کے لئے تامرگ اپنی بہترین صلاحیتیںبروئے کارلائیں اورشاندارمستقبل کے لیے آگے بڑھیںانہوںنے بتایاکہ اس وقت ہمارے ملک میں باصلاحیت افرادکے ملک وقوم کے لیے کام کرنے کی اشدضرورت ہے اورآئی ٹی کامیدان کھلا پڑاہے۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کوچاہیے کہ وہ آئی ٹی کے میدان میںاپنی خدمات سرانجام دیں۔انہوںنے نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر سائنسزکی طلباء کی جانب سے آئی ٹی کے میدان میںاب تک 60 سے زائد پراڈکٹس بنانے پرخوشی ومسرت کااظہارکیااورکہاکہ وہ مزید محنت جاری رکھیں اورمزید بہترومعیاری کام کرکے ملک وقوم واپنے والدین کانام روشن کریںبعدازان رایکڑ ڈاکٹر آفتاب معروف یونیورسٹی سے پڑھائے گئے مختلف پروگرامز میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سے فارغ لتحصیل 273 طلبا و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیںجبکہ انہو ںنے پوزیشن لینے والے 19 گریجویٹ اور 6 پوسٹ گریجویٹ طلبا اور طالبات میں میڈل تقسیم کئے۔

واضع رہے کہ فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز کو پاکستان میں کمپیوٹر سائنسز پروگرام متعارف کرنے والا پہلا تعلیمی ادارے کا اعزاز حاصل ہے اورفاسٹ نیشنل یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبا و طالبات نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ بین الاقومی سطح پر معروف ادارے جس میں گوگل یاہو مائکروسافٹ وغیرہ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔فاسٹ نیشنل یونیورسٹی کی ملک بھرمیں مجموعی طور تعداد پانچ ہیں۔جو کہ پشاور کے علاوہ ملک کے دیگر بڑے ٴشہروں اسلام آباد،لاہور، فیصل آباد اور کراچی میں بھی قائم ہیں جبکہ ملتان میں تعمیر جاری ہے۔