صوبوں کے حقوق کیلئے جدوجہد پر پورا پاکستان سینیٹر حاجی محمد عدیل کا مقروض رہے گا، امیر حیدر خان ہوتی
ملک میں جمہوریت کی بقا اور چھوٹے قومیتوں کیلئے حاجی عدیل کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، نائب صدر عوامی نیشنل پارٹی
جمعرات 18 نومبر 2021 18:50
(جاری ہے)
وہ اپنے والد خدائی خدمتگار حکیم عبدالجلیل کی طرح باچاخان کے سچے پیروکار تھے اور مرتے دم تک عدم تشدد کے فلسفے پر کاربند اور ہر مشکل میں قومی تحریک کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے۔
انہوں نے کہا کہ حاجی عدیل پاکستان کی سیاست کا ایک دمکتا باب ہے، جو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔مرحوم ایک متحرک، صاف گواور دلائل پر بات کرنے والے جمہوریت کی توانا آواز تھے۔ انہوں نے ہمیشہ آمریت کے خلاف اور جمہوری قوتوں کو یکجا کرنے کیلئے ببانگ دہل آواز اٹھائی اور اسی پاداش میں انکو قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کرنی پڑیں۔ اٹھارویں آئینی ترمیم کو ممکن بنانا ہویا نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کا اجرائ ہو حاجی عدیل کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ خیبرپختونخوا کے عوام کو نام کی صورت میں شناخت کا تحفہ بھی حاجی محمد عدیل کے سر ہے۔ انہوں نے کبھی بھی اپنے اصولوں اور نظریے پر سمجھوتہ نہیں کیا اور بلاخوف و جھجک ہر محاذ پر اپنے بیانیے کی تبلیغ کی اور اپنے موقف کے ساتھ ڈٹے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی تحریک میں حاجی محمد عدیل مرحوم کی کمی ہر پل محسوس کی جائے گی۔ جمہوریت کو موجودہ دور میں درپیش مشکلات اور رکاوٹوں کو دیکھ کر یہ بات اٹل ہے کہ پاکستان کو ان جیسی کئی شخصیات کی اشد ضرورت ہے۔ مرحوم حاجی محمد عدیل کو انکی پانچویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور یہ عزم کرتے ہیں کہ ان کے کردار اور جدوجہد کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک میں حقیقی جمہوریت اور عوام کے حقوق کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.