سید پرویزعلی شاہ سیاسی میدان میں منجھی ہوئی شخصیت ثابت ہوئے،طارق حسن

جمعرات 18 نومبر 2021 23:18

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن. جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان. سینئر نائب صدر نعمت خان خلجی. صوبائی انفارمیشن سیکرٹیری محمد صادق شیخ. کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان. سید مشرف علی.

(جاری ہے)

مہین ملک و دیگر نے سینئر مسلم لیگی رہنما سابق وفاقی وزیر سید پرویز علی شاہ جیلانی کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید پرویز علی شاہ سیاسی میدان میں منجھی ہوئی شخصیت ثابت ہوئے اللہ پاک انکی بے حساب مغفرت اور تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے پر اجر عظیم عطائ فرمائے۔#